ہری پو ربلدیاتی الیکشن: پولنگ والے روز ایک شخص کو قتل تین افراد کو زخمی کرنے والا ملزم شاہد آلہ قتل سمیت گرفتار۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)بانڈی کیالہ گرلز پرائمری سکول پولنگ قتل کیس!مرکزی ملزم آلہ قتل پستول سمیت گرفتار، دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری۔قاتل اور مقتول پارٹی کی آپس میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔تھانہ مکھنیال کی حدود بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بانڈی کیالہ توں تکرار پر سابقہ دشمنی پر 1 شخص کے قتل اور 3 اشخاص کے زخمی ہونے کا واقع کا رونما ہوا۔جس پر مدعی کی رپورٹ پر 4 ملزمان کے خلاف تھانہ مکھنیال میں زیر دفعہ 302/324/34 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا.واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خانپور شاہنواز خان، ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر راجہ بشیر اور دیگر تفتیشی افسران کو جلداز جلد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی سرکل خانپور نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں تشکیل دیں۔جو مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکھنیال نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و تفتیشی سٹاف مقدمہ کے مرکزی ملزم شاہد ولد فدا حسین شاہ سکنہ کیالہ کو آلہ قتل پستول 30 بور کے گرفتار کرلیا ہے۔مقدمہ میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں جلد ہی دیگر ملزمان کو مقدمہ میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!