ایبٹ آباد کے محنت کش نوجوان کو اسلام آباد کے ہوٹل میں قتل کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل پلک دروازہ اندرکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نورالسلام کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان اسلام آباد ہوٹل میں کام کرتا تھا نوجوان کو خنجر مارکر قتل کیا گیا مرحوم 3ماہ کی بچی کا باپ تھا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پلک دروازہ اندرکوٹ سے تعلق رکھنے والا تیس سالہ نوجوان نورالاسلام عباسی ولد مصطفیٰ عباسی جو اپنے روزگار کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے ایک ٹیسٹی ریسٹورنٹ میں ملازم تھا۔ رات کے تقریباً 12بجے سٹاف کے ایک درندے نے اسے چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔قاتل کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے جسے (تھانہ روات راولپنڈی) پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!