حملہ کرکے نوجوان کو زخمی کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت نصیرتنولی ایڈوکیٹ نے خارج کروادی۔

ایبٹ آباد(حمداللہ خان /وائس آف ہزارہ)تھانہ شیروان مقدمہ علت 429 جرم 337 F 1/34 33F2،427،506،342 نامزد ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری سیشن جج کی عدالت نے خارج کردی ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار تھانہ میں تفتیش کے بعد مانسہرہ جیل منتقل ملزم کی جانب سے شاد محمد خان پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے معروف قانوں دان نصیر احمد تنولی نے مقدمے کی پیروی کی۔ذرائع کے مطابق تھانہ شیروان میں رجسٹرڈ مقدمہ علت 429 میں نامزد ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری سیشن کی عدالت نے خارج کردی یادرہے کہ 23 اگست کو ملزم نے تھانہ شیروان کی حدود میں حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا تھا اور ملزمان ایبٹ آباد کی سیشن کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی تھی۔

تاہم 3 ما23 دن برقرار رہنے والی ضمانت قبل از گرفتاری معروف قانوں دان نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے اپنی اعلی قانونی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خارج کروا دی ملزم کی طرف سے شاد محمد خان پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے خوبصورت انداز سے مقدمے کی پیروی کی عدالت عالیہ نے نصیر احمد تنولی کے مدلل دلائل کی روشنی میں ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی تھانہ شیروان پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کیا جہاں سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو جیل یاترا کے لیئے مانسہرہ جیل روانہ کردیا مدعی مقدمہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کو خارج ہونا اپنے وکیل نصیر احمد تنولی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!