بیروزگاروں کو لوٹنے والا نوسربازمحمودخان گرفتار۔ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں نوکری کا جانسہ دے کر پیسے ہتھیانے والا ملزم پولیس نے دھر لیا مقدمہ درج تفتیش شروع اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ کافی عرصے سے تھانہ میرپور کی حدود کے مختلف علاقوں میں بانڈہ جلال کا رہائشی محمود خان ولد ہمایون خان سادہ لوح لڑکیوں سمیت پڑھی لکھی لڑکیوں اور لڑکوں کو مختلف محمکہ جاتات میں نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ میں مصروف عمل تھا جس پر اس نوسرباز کے خلاف متعدد متاثرین نے کئی شکایات تھانہ میرپور میں درج کروائیں اسی دوران مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او میرپور عاصم بخاری نے نفری کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس نوسرباز ملزم محمود ولد ہمایون کو گرفتار کر لیا گرفتار کر لیا اس دوران ملزم نے درجن سے زائد بے روزگار خواتین و حضرات کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے 05 لاکھ کے قریب رقم ہتھیالی۔ملزم کے خلاف صوبن گلی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں تھانہ میرپور میں جرم 419/420/468/471 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی پولیس کے مطابق ملزم سے مزید اہم انکشاف متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!