لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے تاجروں پربھاری جرمانے۔ دوکانیں سیل۔

ایبٹ آباد:کرونا وائرس کے پیشِ نظر جاری کردہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اے سی تھرڈ کی ایبٹ آباد بازار میں مختلف بازاروں میں کروایا متعدد دوکانیں سیل بھاری جرمانے آئے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ حکومتی احکامات کے مطابق کاسمیٹکس، کلاتھ ہاؤس، جیولرز شاپ،درزی،گھرمنٹ شاپس موبائل شاپس پر پابندی عائد آئی تھی جس پر گزشتہ روز ایبٹ آباد بازار میں مختلف دوکانداروں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دکانوں میں غیر قانونی طریقے سے مختلف اشیاء فروخت کر رہے تھے۔

جس پر عوامی شکایات کے پیش نظر ایسی تھرڈ نے ایبٹ آباد بازار کا دورہ کیا تومختلف نامی گرامی تاجروں کی دکانیں جن میں ایم نسیم جولر، وائٹ ہاؤس، ایم نعیم صراف،سمیت بانو مارکیٹ ایبٹ آباد میں موجود بڑی تعداد میں کاسمیٹک کی دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام دکانیں سیل کرکے بھاری جرمانے عائد کردیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی ایک بڑھتے ہوئے کیسز کومدنظررکھتے ہوئے حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر مخصوص قسم کے کاروبار پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر ایبٹ آباد شہر میں ان دکانوں کے مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جس پر ڈی سی ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان دوکان نو کو سیل کر دیا جبکہ متعدد دوکانوں کو خلاف ورزی کرنے پر مقام پر بھاری جرمانے عائد کردیئے قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلے شہر میں کہیں بھی قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو ہم نے ہمارے جاری کردہ متعلقہ کنٹرول روم نمبر پر رابطہ کیا جائے تاکہ فلفور عوامی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!