گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آبادکی طالبات گرلزہاسٹل میں مردوارڈن کے داخلے کیخلاف سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آبادکی طالبات گرلزہاسٹل میں مردوارڈن کے داخلے کیخلاف سراپا احتجاج۔اس ضمن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد کے ہاسٹل میں قیام پذیر طالبات نے بتایاکہ ہمارے کالج میں پچھلے ڈیڑھ سال سے ہاسٹل وارڈن کی آسامی خالی پڑی ہوئی ہے اور اس پر کسی بھی خاتون کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔ تاہم گرلز ہاسٹل کا انچارج ایک مرد کو لگایاگیاہے۔ جومختلف حیلے بہانوں سے گرلز ہاسٹل میں چھاپے مارتاہے اور طالبات کو ناجائز طور پر تنگ کرتا ہے۔ طالبات کے کمروں میں بے دریغ آتاجاتاہے۔ جس کی وجہ سے طالبات سخت ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ دو روز قبل بھی گرلز ہاسٹل میں خودساختہ توڑپھوڑ کرکے طالبات کو حراساں کیاگیا۔ ہماری ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخواہ حکومت سے اپیل ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں خاتون ہاسٹل وارڈن کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ اورگرلز ہاسٹل میں مردوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!