پولیس اہلکار کے گھر میں ڈکیتی کرنیوالاملزم مال مسروقہ سمیت گرفتار۔

تناول(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او شیروان کا ایک اور کھڑاک ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ شیروان کی حدود بمبوچھی میں پولیس ملازم کے گھر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرکے تھانہ شیروان پابند سلاسل کردیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کا ایک اور کھڑاک تھانہ شیروان کی حدود بمبوچھی میں ڈیڑھ ماہ قبل پولیس ملازم۔ریاست کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں پابند سلاسل کردیا۔

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ 18/11/2020 کو ایبٹ آباد پولیس کے ملازم ریاست نے تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا تھاکہ ھم لوگ رات کو شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے جب تقریب سے واپس لوٹے تو گھر کے دروازوں کے کنڈے ٹوٹے ہوئے اور سارا سامان بکھرا ہواتھا جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ سونا نقدی اور امپورٹڈ اشیاء غائب ہیں جس کا مقدمہ تھانہ شیروان میں درج کیا گیا ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی اور ٹیم نے جدید طرز پر تفتیش کا دائرہ کا بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیتی میں ملوث ملزمان واجش ولد سعید شفیق ولد وزیر ساکنہ بمبوچھی خرد کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کیا ابتدائی تفتیش کے بعد ہی ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا جن سے بعد ازاں نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برامد کرلیا گیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!