ایبٹ آباد‘گھرخالی کرانے کے تنازعہ پرمالک مکان نے کرائے دار کوقتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گھرخالی کرانے کے تنازعہ پرمالک مکان نے کرائے دار کوقتل کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ مانگل کی حدود بانڈہ پیر خان میں محمد نواز ولد میر افضل نے ارسلان عرف شانی ولد ریاض کے گھر میں کرائے پر رہائش اختیار کررکھی تھی۔ ارسلان نے محمد نواز کو گھر خالی کرنے کاکہا۔ لیکن دوسرا گھر نہ ملنے کی وجہ سے وہ مکان خالی نہیں کرسکا۔ جس پر ارسلان اور محمد نواز کے مابین توں تکرار شروع ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران ارسلان عرف شانی نے پستول نکال کر محمد نواز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مانگل شہزاد خان موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارسلان عرف شانی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!