میٹرک میں صفر نتائج: سر کاری اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز۔

ابتدائی طور پر مختلف سکولوں کے گریڈ 16 کے 10 ایس ایس ٹیز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
شوکاز کا جواب 7 سے 15 دنوں میں طلب جواب نہ دینے والے اساتذہ ملازمت سے فارغ تصور ہوں گے۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)میٹرک امتحانات کے نتائج میں صفر نتائج دینے والے 10 مختلف سکولوں کے گریڈ 16 کے سکینڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹیز) کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ان اساتذہ کو شو کاز جاری کر دیئے گئے ہیں کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 15 دنوں میں جواب نہ دینے پر ان اساتذہ کو ملازمت سے برطرف تصور کیا جائیگا ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز ایس ایس ٹیز کو شو کا ز جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!