ڈنمارک کے سفیرکا وفدکے ہمراہ بدھ مت کے سٹوپہ کا دورہ۔

ہری پور(یاورحیات)ڈنمارک کے سفارتکاروں کابھمالہ سٹوپہ خان پورکادورہ سیاحت کے حوالہ سے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پاکستان پرامن ملک ہے بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے شوقین افراد کے لیے توجہ کا مرکز بھی بنتا جارہا ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کی سفیر Lis Rosenholm A نے اپنے تاثرات میں کہا کہ خان پور میں موجود بدھ مت دور کے سٹوپہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر یادگار رہے گی ان کی حفاظت سمیت دیگر اقدامات پر پاکستانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان میں موجود ڈنمارک کی ایمبیسی کے سفارتکاروں کے وفد نے سیاحت مقامات کے دورہ کے بعد لوکل میوزک سے بھی لطف اٹھایا۔

پاکستانی خاتون سیاح طیبہ ملک نے گیتار کے ساتھ گانا بھی سنایااپنے دورہ کے دوران دیگر سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ آثارقدیمہ کے مقامات کی سیر سے تاریخ سے بھی روشنائی حاصل ہوتی ہے ان تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر اطمینان ضرور ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ راستوں پر ان کے بورڈ بھی نصب ہونے چائیے تھا جس سے سیاحوں کو مزید سہولت فراہم کی جاسکتی ہے یاد رہے کہ اس قبل ڈنمارک ایمبیسی کے سفارتکاروں کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی دورہ کیا گیااس دورہ کے دوران ڈنمارک اسلام آباد امبیسی کے سفارتکاروں کے ہمراہ پاکستانی سیاح بھی موجود تھے جنھوں نے خان پور آثار قدیمہ خان پور ڈیم بھمالہ سٹوپہ سمیت سر کپ سر سکھ کا بھی دورہ کیا۔

مقامی سیاحوں نے بتایا ہے کہ بلاشبہ پاکستان کو قدرت نے سیاحت کے حوالہ سے مالا مال کررکھا ہے غیر ملکی سیاح پاکستان میں موجود قدرتی حسن نظاروں سے لطف اندوزہونے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں جس سے پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آتا ہے پاکستانی حکومت سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیتا فراہم کرنے کی کوش کررہی ہے غیر ملکی سیاح اور سفارتکار بھی سیاحتی مقامات کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہر سیاحتی مقامات پر معلوماتی بورڈ نصب کرنے سے ان تاریخی مقامات کی اہمیت میں بھی مزید اضافہ ہوسکتا ہے خیبر پختوانخواہ حکومت نے سیاحت کو شعبہ میں جو ترقی کی ہے وہ گزشتہ ستر سال میں نہیں ہوسکی ہے پاکستانی خود بھی زمہ داری کا مظاہرہ کریں تو پاکستان دنیا میں جنت بن سکتا ہے قدرت کے حسین نظاروں کے ساتھ تاریخی مقامات آثار قدیمہ سے بھی زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہوسکتا ہے ڈنمارک کی سفارت کارLis Rosenholm سمیت دیگر سفارتکاروں اور پاکستانی سیاحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اپنے مختصر دورے کے بعد سفارتکار واپس اسلام آباد روانہ ہوگے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!