بابوسرٹاپ بند: جھیل سیف الملوک، سری پائے اور دیگر مقامات پربرفباری جاری۔

بابوسر ٹاپ کا درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک پہنچ گیا، جھیل سیف الملوک کی برفباری شروع
ناران(وائس آف ہزارہ)ناران و گردو نواح میں بارش جبکہ وادی کاغان میں برفباری سے سردی نے دستک دے دی، بابوسر ٹاپ کا درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک پہنچ گیا، جھیل سیف الملوک، سری پائے اور دیگر مقامات پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری اور پھسلن کے باعث بابوسر ٹاپ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، انتظامیہ بالا کوٹ نے گلگت جانے والے مسافروں وسیاحوں کو متبادل راستہ قراقرم ہائی وے استعمال کرنے کی تاکید کی ہے، پہاڑوں پر برفباری اور زیریں علاقوں میں بارشوں سے لوگوں نے چپل کباب پکوڑے مچھلی شاپ کا رخ کر لیا اور گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے دوسری جانب شوگراں میں برفباری سے سیاحوں کی آمد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ناران بیسر جھلکڈ بٹہ کنڈی میں سیاحتی مقامات کے ہوٹل بند۔ کاغان میں سیاحوں کی برفباری دیکھنے کے لیے آمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!