سابق ناظم بانڈی عطائی خان اسلم زرخان بھی چیئرمین تحصیل حویلیاں کیلئے میدان میں آنے کیلئے تیار۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات کا دوسر امرحلہ ہزارہ بھرمیں مختلف سیاسی پارٹیوں نے مضبوط امیدواران میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا تحصیل حویلیاں میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درجن کے قریب امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل،اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہوگا۔سابق ناظم بانڈی عطائی خان اسلم زر خان جدون آف بستی بلند خان نے بھی الیکشن لڑنے کیلئے غوروفکر شروع کردی مشاورت جاری حویلیاں کے معتبر سیاسی وسماجی حلقون اور تاجر برادری نے اسلم زر خان جدون آف بستی بلند خان کو مضبوط اور فیورٹ امیدوار قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر موجودہ حالات میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلم زر خان جدون کو ٹکٹ دیتی ہے تو وہ حویلیاں کی چیئرمین شپ کا تحفہ پی ٹی آئی کو پیش کرسکتے ہیں کیونکہ ان کا تحصیل حویلیاں مین ایک مضبوط جنبہ اور ووٹ بنک موجود ہے اس وقت تحصیل حویلیا ں میں پی ٹی آئی کے چار امیدوار نثار صفدر خان جدون،مجیب الرحمان خان، بابو جاوید اقبال،سکندر اعظم خان جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار ارسل پرویز،ولی الرحمن خان جدون، محمد نبیل عباسی،حاجی فرید، ملک حبیب الرحمان ودیگر امیدوار مدمقابل ہیں اگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سابق ناظم بانڈی عطائی خان اسلم زر خان میدان میں آتے ہیں تو حویلیاں کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوسکتی ہے اور وہ مدمقابل امیدواروں کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!