تھانہ کینٹ کے مد محرر کااحاطہ عدالت میں ملزم پر تشدد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کے مدد محرر پرویز کا احاطہ عدالت میں ہتھکڑی لگے 107کے ملزم پر حملہ ذاتی رنجش پر مخالفین کو پابند سلاسل کروایاایس پی ہیڈکوارٹر کو متاثرین کی جانب سے دو روز قبل درخواست دی گئی جس پر عملا کوئی کاروائی نہ ہو سکی ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او سے متاثرین کا کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ شیروان کے نواحی گاؤں میں دو فریقین کے مابین معمولی جھگڑا ہوا جسکی اطلاعی رپورٹ تھانہ شیروان میں درج کروائی گئی جس میں ایک ملزم پرویز جو جھگڑا میں پیش پیش تھا تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کا مدد محرر ہے۔جس نے وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمانہ اثر و رسوخ کی بنا پر مخالف پارٹی کے متعدد افراد پر بے بنیاد رپورٹ درج کروا دی۔گزشتہ روز دونوں پارٹی کا ایک ایک شخص 107 کی ضمانت کروانے پولیس کی حراست میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی جب احاطہ عدالت میں پہنچے تو تھانہ کینٹ میں متیعنہ مدد محرر پرویز جو کہ سول کپڑوں میں ملبوس تھا نے مخالف فریق کو گالم گلوچ کرتے ہوئے حملہ آور ہوا جو کہ وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت سے بچ بچاؤ ہو گیا اور مذکورہ بالا محرر پرویز وہاں سے بھاگ نکلا۔متاثرہ شخص نے ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ایبٹ آباد سے واقعہ میں ملوث محرر کے خلاف شفاف کارروائی کرنے اور انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!