سرکاری ڈیوٹی کی بجائے پرائیویٹ کلینک چلانے والے آٹھ ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی۔

ڈاکٹر ڈاکٹر ز بی ایچ یوز میں اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے جس کی عوام نے محکمہ صحت کے حکام کو شکایات کی تھیں۔
(وائس آف ہزارہ) محکمہ صحت ایبٹ آباد نے ڈیوٹی سے غفلت کرنے والے 8 بی ایچ یو کے ڈاکٹروں کو تبدیل کر دیا، جس کا با قاعدہ محکمہ صحت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد کے مختلف بی ایچ یوز میں تعینات ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے جس کی شکایات عوام نے دیگر افسران کو دی جس پر محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے 8 بی ایچ یو کے ڈاکٹروں کو تبدیل کر دیا، زرائع کے مطابق ڈاکٹر حماد جلال کو حاجید گلی سے بی ایچ یو کمنگ، ڈاکٹر عماد خواج کو بی ایچ یو بانڈی ڈھونڈاں سے بانڈہ پیر خان، ڈاکٹر صدف ملک کو بی ایچ یو بانڈہ پیر خان سے بی ایچ یو شاہ کوٹ، ڈاکٹر عزیر الرحمن کو بی ایچ یو پاوا سے بی ایچ یوناڑا ڈاکٹر نعمان خان کو بی ایچ یو میرا خورد سے بی ایچ یو چھالی، ڈاکٹر عبدالقدیر کو بی بی ایچ یو چھانگہ گلی سے بی ایچ یونسل، ڈاکٹر وقار احمد کو بی ایچ یو رچھ بہن سے بی ایچ یو پینڈ کر گوخان جبکہ ڈاکٹر عبدالمنان آفتاب کو بی ایچ یو ہزارہ سے بی ایچ یو موہارا تبدیل کر دیاگیا۔

جسکا نوٹیفکیشن محکمہ صحت ایبٹ آباد نے با قاعدہ طور پر جاری کر دیا تمام ڈاکٹروں کو ختی سے ہدایات کی گئی کہ وہ فوری طور پر ڈیوٹی پر پہنچ کر اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سرانجام دیں ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے سٹاف کے خلا کا روائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!