ایبٹ آباد پولیس کا ایڈیشنل ایس ایچ او ملک آصف پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بکوٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او ملک آصف کی پراسرار گمشدگی تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا پولیس ذرائع۔ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر ملک آصف جو تھانہ بکوٹ میں تعینات ہیں چھٹی پر اپنے گھر گاوں المیرا نزد قلندر آباد گئے اور چھٹی ختم ہونے پر تیاری کرکے واپس ڈیوٹی پر جانے سے قبل گھر والوں کو بتایا کہ میں زمینوں اور جانوروں کو دیکھ کر آرہا ہوں اسکے بعد دو دن گزر گئے لواحقین نے تھانہ قلندر آباد کو اطلاع دی ہرجگہ تلاش کیا گیا موبائل فون آن تھا جسکی لوکیشن ذرائع کے مطابق قلندر آباد کی ھے سارا گاوں تلاش کرتا رہا اور آج پولیس نے تمام شاہراہوں کی ناکہ بندی کرکے بھی تلاش جاری رکھی مگر تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ آیا ملک آصف کس حال میں ہیں۔ملک آصف سب انسپکٹر نے اپنی سروس کا کافی عرصہ تھانہ بکوٹ کوہالہ میں گزارا جس پر عوام علاقہ میں انکو ایک سنجیدہ اور اچھا آفیسر سمجھتے ہیں اور انکے لئے دعا گو ہیں کہ وہ خریت سے اپنے گھر واپس آجائیں تھانہ بکوٹ نے تصدیق کی کہ ملک آصف تاحال لاپتہ ہی ہیں۔

ایبٹ آباد پولیس کے گمشدہ سب انسپکٹر آصف ملک کی گمشدگی کے حوالے سے تھانہ مانگل میں مقدمہ درج۔جن کی گمشدگی پر ان کے قریبی عزیز ملک امجد ولد ولی محمد سکنہ سجیکوٹ کی رپورٹ پر تھانہ مانگل میں مقدمہ علت 607، زیر دفعہ 365 پی پی سی درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش اور، گزشتہ رات سے پولیس کے سینئر افسران کی زیر نگرانی گمشدہ سب انسپکٹر کی تلاش کے لیے المیرا اور ملحقہ علاقوں میں ریسکیو اداروں اور کثیر تعداد میں مقامی افراد کا پولیس سٹاف کے ہمراہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!