ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل، بندھن شادی ہال سیل اور بھاری جرمانہ عائد۔

ایبٹ آباد:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل، بندھن شادی ہال سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرد یا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے افسران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے منڈیاں اور سپلائی میں مختلف شادی ہالز، ہوٹلز اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال نے نواں شہر، مری روڈ،مین بازار اور منڈیاں میں 10 مختلف دکانوں کو سیل کیا اور جرمانہ عائد کیا;46; پچھلے دو دنوں کے دوران ایس او پیز پر عملد درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مارکیٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا تا کہ شہری کورونا کی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ٹی ایم اے اور واسا کا عملہ لوگوں کو ایس او پیز سے عمل درآمد سے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!