نقل کی اجازت نہ دینے پرڈگری کالج بٹگرام کے طلبا کا ایبٹ آباد بورڈ کے ملازمین پربدترین تشدد۔

لاتوں مکوں کا بھر پور استعمال بورڈ ملازمین نے بڑی مشکل سے ساتھی کو طلباء سے بچا کر فوری طور پر امتحانی سنٹر سے ساتھ لے گئے۔
بٹگرام(وائس آف ہزارہ) نقل کی اجازت نہ دینے پرگورنمنٹ ڈگری کالج بگرام کے طلباء کا ایبٹ آباد بورڈ کے ملازم پر شدید تشد د ملازم کی حالت غیر ہوگئی دیگر ساتھیوں نے بڑی مشکل سے طلباء سے بچا کر فوری طور پر امتحانی سنٹر سے ساتھ لے گئے اور اسکی جان بچالی۔مذکورہ واقعہ کی خبر پورے بنگر ام اور ہزارہ ڈویژن میں آگ کی طرح پھیل گئی گزشتہ روز ایبٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر میڈیٹ امتحان کے دوران سیکنڈ ائیر کے آخری پرچے میں گورنمنٹ ڈگری کالج بلگر ام کے امتحانی سنٹر ایبٹ آباد بورڈ کی طرف سے بھیجے گئے تین انسپکٹر ز کو دیکھ کرطلباء مشتعل ہو گئے۔

نقل کی اجازت نہ دینے پر دو تین بار طلباء اور بورڈ انسپکٹرز کے مابین حالات کشیدہ ہوتے ہوتے رہ گئے۔ لیکن جونہی پرچے کا آدھا ٹائم گزرا تو طلباء نے بورڈ ملازم پر دھاوا بول دیا لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اس دوران کرسیاں بھی پھینکی گئیں اس دوران بیچ بچاؤ میں بورڈ ملازمین نے اپنے ساتھی کو درجنوں طلباء سے بچاتے ہوئے فوری طور پر سنٹر سے بھگا کر لے گئے اور کسی بڑے حادثے سے بچالیا مذ کورہ واقعے پرہزارہ بھر کے لوگوں اور تعلیمی حلقوں نے نقل کی روک تھام اور حملہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!