عاطف منصف قتل کیس: تمام ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

دو مارچ 2023 کو تھانہ حویلیاں کی حدود میں عاطف منصف خان کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لنگرہ سے گزرتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔
قتل کی دعویداری طاہر جاوید، حاجی زرخان، اسلم، زرخان، اعجاز خان شیراز، فیصل خان اور تیمور وغیرہ پر کی گئی تھی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ حویلیاں کے مشہور تحصیل میئر عاطف منصف خان قتل کیس میں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا 2 مارچ 2023ء کو تھانہ حویلیاں کی حدود میں تحصیل میئر عاطف منصف خان کو بمعہ دیگر گیارہ ساتھیوں سمیت لنگرہ گاؤں کی حدود سے گزرنے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا دعویداری طاہر جاوید ولد جاوید خان وغیرہ کے ساتھ ساتھ حاجی زرخان، اسلم زرخان، اعجاز خان، شیر از خان، فیصل خان، طاہر جاوید، سر بلند اور تیمورخان وغیرہ پر کی گئی تھی۔ اسلم زرخان جدون، اعجاز خان جدون، خان شیر از خان جدون، فیصل شیر از اور تیمور خان جدون نے خود کو قانون کے حوالے کیا اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی گزشتہ روز عدالت انسداد دہشتگردی نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 3 نومبر بروز جمعہ کوملزمان کے حق میں فیصلہ سنانے کے بعد رہا کرنے کا حکم صادر کیا ملزمان کی طرف سے ممتاز قانون دان سردار محمد آصف، اسجد پرویز عباسی اور ظہیر گل نے پیروی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!