پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہرکیساتھ بھیج دیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام الدین نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد شوہر کے ہمراہ بھیج دی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مسماۃ(ا) نے اپنے وکیل کے توسط سے بیان زیر دفعہ164 کے لیے علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر عدالت نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے کہا کہ میں نے عرصہ تقریباً چھ ماہ قبل فیضان قوم عباسی ساکنہ بکوٹ سے پسند کی شادی کی میرے والدین کیری مرضی کے خلاف شادی کروانا چاہتے تھے میں نے روالپنڈی نکاح کر لیا۔جس پر میرے والدین نے میری اغواء کی رپورٹ تھا نہ بکوٹ درج کروائی جو کہ جھوٹی ہے اور لڑکی نے کہا کہ میرے والدین اور رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے اور والدین کے خلاف کارروائی کی عدالت سے استدعا کی عدالت نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہمراہ شوہر جانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!