ایبٹ آباد‘نئی شادی کرنے والے نوجوان پر درخت ٹوٹ کر آگرا۔ موقع پر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل پٹن کلاں ویلج کونسل ون کا رہائشی نوجوان سر پر درخت لگنے سے دم توڑ گیا۔سڑک کی تعمیر میں کٹائی کے دوران گرنے والے درخت کی زد میں آنے سے 4ماہ قبل شادی کرنے والے نوبیاہتا دولہا کی اچانک وفات سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔جس کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں یونین کونسل پٹن کلاں کی ویلج کونسل ون بٹنگی مسینہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے نائب صدر اسحاق قریشی کا 23 سالہ بیٹا بلال قریشی علاقہ میں سڑک کی تعمیر کے دوران موقع پر موجود تھا کہ اچانک درخت گرنے سے اس کی زد میں آگیا۔

سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اچانک ہونے والے واقعہ سے گاؤں میں ہر آنکھ نم ہوئی،مرحوم نوجوان چار ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔والدین اور ان کے خاندان پر یہ صدمہ آسمان بن کر گرا جس کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عزیز اقارب اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم بلال قریشی اعلی اوصاف کا حامل تھے علاقہ میں انتہائی عزت اور احترام سے دیکھا جا تا تھا۔ وہ عارف قریشی،زاکر قریشی،اکرم قریشی،اسلم قریشی کا بھتیجا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!