ایبٹ آباد‘رحیم اللہ کی گولی لگی لاش برآمد۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)قتل یا خودکشی تھانہ بگنوتر کی حدود بڑاہوتر میں نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق اطلاع۔ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بگنوتر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے اطلائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود بڑا ہوتر کے رہائشی نوجوان نے رحیم اللہ ولد نعمت اللہ عمر 26 سال کا اپنے گھر والوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی۔جس پر رحیم اللہ نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بگنوتر فاروق نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر پورسماٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ایس ایچ او کے مطابق واقعے کی اطلاع رپورٹ درج کر لی ہے لواحقین کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا واقعے کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!