بدنام زمانہ منشیات فروش اصغردوکلوچرس اور اسلحہ سمیت گرفتار۔

تناول:ایس او شیروان کا ایک اور کھڑاک بدنام زمانہ منشیات فروش دوکلو چرس اور اسلحہ سمیت دھر لیا تھانہ شیروان میں امتناع منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیں گی:ایس ایچ او شیروان۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کاسلسلہ جاری اسی سلسلے میں پنڈکرگوخان میں ایک اور کھڑاک کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش اصغرولد جلال کو 2084 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم سے ایک عدد پستول 30 بور بھی برامد کرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ علت 631 جرم 9d CNSA اور 15AA KPK درج کرلیا ملزم اس سے قبل تھانہ شیروان میں مقدمہ علت 572 21/11/2020 جرم 22 حد سرقہ میں بھی نامزد ہے جس میں ملزم کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں پابند سلاسل کردیا گیا ہے ایس ایچ او شیروان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تھانہ شیروان کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ان کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ تھانہ شیروان کی حدود کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل طور پر صاف کیا جاسکے اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او شیروان کو ان کی اعلی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!