لوگوں کیساتھ بدتمیزی: تھانہ کینٹ کا محرر رفاقت تبدیل۔ سردار وسیم کومحرر تعینات کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)عوامی شکایات پر ڈی پی او ایبٹ آباد ان ایکشن تھانہ کینٹ میں آئے سائلین کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنے والے محرر تھانہ کینٹ سردار رفاقت کو تبدیل محرر نواں شہر سردار وسیم تھانہ کینٹ تعینات کر دیا گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ چند ماہ سے ایبٹ آباد کے ماڈل تھانہ کینٹ میں محرر کی پوسٹ پر تعینات سردار رفاقت انتہائی بداخلاق شخص تھا موصوف تھانے میں ہر آنے والے سائل کے ساتھ بداخلاقی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا تھا جس کے خلاف ڈی پی او کو سائلین کی جانب سے متعدد بار شکایات موصول ہونے پر گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے سردار رفاقت کو تھانہ کینٹ سے پولیس لائن کلوز کر کے ایبٹ آباد پولیس کے نہایت ہی خوش اخلاق محرر نواں شہر سردار وسیم کو مہر تھانہ کینٹ تعینات کر دیا گیا عوامی حلقوں کے مطابق وسیم نے دوران ڈیوٹی ہر ایک کے ساتھ ہمیشہ اخلاق سے پیش آنے کو ہی ترجیح سمجھا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!