کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی غفلت:کمسن بچی گندگی سے بھرے نالے میں ڈوب کر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ حدود جھگیاں میں محکمہ کینٹ بورڈ کی غفلت نے ایک اور بچی کی جان لے لی گھر کے باہر کھیلتی ہوئی چار سالہ ننھی کلی نالے میں ڈوب کر جابحق نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا نکاسیِ آب کے لیے کروڑوں روپے فنڈ ہونے کے باوجود کینٹ بورڈ میں موجود کرپٹ مافیا شہر کے نالوں میں موجود گندی کو صاف نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہر میں بارش کی بوند گرتے ہی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے گزشتہ روز شہر میں ہونے والی طوفانی بارش سے جھگیاں نالے میں پانے کی مقدار میں اضافہ ہو گیا جسکی وجہ سے گزشتہ روز جھگیاں کی رہائشی چار سالہ مدینہ بی بی دختر جافر خان اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی اچانک پاوُں پھسلنے کے باعث نالے میں جا گر اور پانی میں ڈوب گئی اطلاع ملتے بچے کے لواحقین موقع پر پہچ آئے اور بچی کو نیم مردہ حالت میں نالے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے مرنے کہ تصدیق کرتے ہوئے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ کینٹ بورڈ ہم سے ٹیکس تو پورا لیتے ہیں مگر افسوس اس کے بدلے ہمیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی نہ نالوں کی صفائی کی جاتی ہے اور رہائشی آبادی سے گزرنے والے نالوں پر کو سیفٹی وال لگائی جاتی ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بھی جھگیاں نالے سمیت منڈیاں کے نالوں میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ہماری آرمی چیف، اسٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خداراہ محمکہ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!