وقت اور حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے: سجاد اکبرخان۔

ایبٹ آباد: امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد اکبر خان نے کہاہے کہ وقت اور حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے۔ ان شاء اللہ آئندہ الیکشن ہم بھرپور تیاری کیساتھ لڑینگے۔ اس وقت موجودہ ملکی حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ اس وقت ایبٹ آباد پورے پاکستان کا سب سے پسماندہ ترین حلقہ بناہواہے۔ اپنے ایک بیان میں سجاد اکبر خان کا کہناتھاکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ضرور ہے، مگر اندھیر نہیں ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ آنے والا الیکشن اس اندھیری اور مایوسی کا خاتمہ کرے گا اور ایبٹ آباد سے نئی اور صاف ستھری قیادت سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!