ایس پی ٹریفک وارڈنز کی کوششوں سے ایبٹ آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس پی ٹریفک وارڈنز کی کوششوں سے ایبٹ آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیاگیا۔ افتتاحی تقریب ٹریفک وارڈن لائسنس برانچ میں منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی ہزارہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا قیام بیرون ملک روزگار و دیگر جانیوالے پاکستانیوں کو لائسنس کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے لایا گیا ہے تاکہ ہزارہ کی عوام کو ایبٹ آباد میں یہ سہولت میسر ہوسکے۔ ہزارہ پولیس اس طرح کے جتنے بھی عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان سب کا مقصد صرف پولیس کی جانب سے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ایبٹ آباد لائیسنس برانچ کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا جہاں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو تمام مراحل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسکے علاؤہ حالیہ جاری کردہ پولیس ٹریفک موبائل ایپ کی برانچ کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کی جانب سے ایپ کے ذریعے لائیسنس کے حصول کیلئے موصول درخواستیں، ٹریفک مسائل کے حوالے سے شکایات وہ تجاویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!