سابق ضلع ممبر رانا صفدر زمان نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سابق ممبر ضلع کونسل یونین کونسل کیہال اربن امیدوار چیئرمین وارڈ 12 13 رانا صفدر نے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا سیاسی سفر 1995 سے جاری ہے یونین کونسل کیہال اربن اور ملک پورہ کی آبادی کے لئے پہلا میگا پراجیکٹ 47کروڑ کا منصوبہ تھا جو سابق وزیر اعلی سرحد سردار مہتاب احمد خان کی وساطت سے واٹر سپلائی سکیم تھی جس سے پہلی مرتبہ ملک پورہ سے کیہال تک پانی کی تین اور چھ انچ کی واٹر سپلائی لائن کی تنصیب تھی جس سے شہر کی یونین کونسل بالخصوص کیہال اور ملک پورہ کے عوام کو تاریخ میں پہلی مرتبہ پینے کے پانی کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہوئی۔جب کہ اس سے پہلے ٹی ایم اے کی گاڑی کیہال چوک میں آتی تھی جس سے لوگ ضرورت کا پانی گھروں کو سر پر لے کے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کیہال اربن میں بطور ضلع کونسل ایک سال میں پانچ حجرے بنائے جو بڑی سیاسی تاریخ رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی نصیب نہیں ہوا۔اس کے علاوہ اجتماعی ضرورت کے مطابق گلیوں کی پختگی اور دیگر بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیہال وارڈ 12 13 میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے بھرپور اصرار پر سامنے آئے ہیں۔کاغذات کی جانب پڑتال مکمل ہونے اور باقاعدہ اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس سے قبل چار مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔شہر میں گریوٹی فلو سکیم کے لئے سب سے پہلی قرارد پیش کرنا ان کے حصہ میں آیا جو مشرف دور میں فعال ہوئی۔اسی طرح جب اس کو چلانے کا وقت آیا تو بغیر موٹر اس کو فعال بنانے میں ان کی تجویز کو زیر غور لایا گیا کو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔رانا صفدر کا کہنا تھا 2001میں لیبر کونسلر بن کے واٹر سپلائی کا چیئرمین بناہا گیا تو پانی کے ذخیرہ ٹینکوں کی پہلی مرتبہ 40 سال بعد صفائی کروائی اور ٹنوں کے حساب سے کچرا نکلوایا۔انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کا سفر ملک پورہ سے کیہال تک کا ہے لیکن کبھی تختیاں لگا کر تشہیر نہیں کی۔کنج کمیونٹی حجرہ کی تعمیر کے لئے پہلی مرتبہ 2001 میں ڈھائی لاکھ کا فنڈ دیا تھا۔کیہال میں قبرستان کی اراضی ختم ہونے کے بعد امور قبرستان کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر مسلسل جدوجہد کی اور بالآخر آج عوام کو 25 کنال کی ارضی ایکوائر کرکے مل چکی ہے۔انہوں نے کہا کیہال کے عوام کی خدمت تعصب سے بالاتر ہو کر کی اور اجتماعی منصوبہ کے زریعے پسماندگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ کیہال وارڈ 12 کی نئی آبادی میں منصوبے زیر غور ہیں اور سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکے جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ میرٹ پر ہیں تو وارڈ کے نوجوان،بزرگ مائیں بہنیں بڑھ چڑھ کا بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ادھورے کاموں کی تکمیل کرکے وارڈ کو مثالی بنانے کی جدوجہد ترجیحات ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!