شاہراہ ریشم کشادگی: وفاقی وزیراسد عمر نے اہم اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا ہے کہ شاہراہ ریشم کی کشادگی وقت کی اشد ضرورت ہے شہریوں سمیت سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کا منشور ہے انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے اگلے مالی سال میں کے پی ایس ڈی پی میں صوبہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر بات چیت کی وزیر اعلی نے ایبٹ آباد شاہراہ ریشم کی کشادگی کے حوالے سے اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد سیاحتی ضلع ہے شاہراہ ریشم کی کشادگی وقت کی ضرورت ہے وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ اگلے مالی سال میں کے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں شاہراہ ریشم کشادگی کے منصوبہ کو شامل کیا جائے گا وزیر اعلی اور وفاقی وزیر کے درمیان ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!