ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں منشیات فروشوں نے انت مچادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں منشیات فروشوں نے انت مچادی۔ منشیات فروشوں کے ایجنٹ جگہ جگہ محترک نظر آنے لگے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں نوجوانوں کے علاوہ انسانیت کے قاتلوں کی رسائی پرائیویٹ ہاسٹلوں، بس سٹاپ و دیگر جگہوں کے علاوہ سنوکر کلب وغیرہ میں منشیات بزنس بڑی تیزی سے جاری ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کی آگاہی کے باوجود مقامی انتظامیہ منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جوکہ ایک افسوس ناک امر ہے انھوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جو سرکاری افسر ان انسانیت کے قاتلوں کو نکیل ڈالتا ہے اُسے کسی دوسرے ادرے میں شفیٹ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آج سابق ایس ایچ او ماڈل تھانہ میرپور سعید یدون کی یاد ستانے لگی ہے جنھوں نے اپنی حدود میں ایک بھی منشیات فروش نہیں چھوڑا تھا بلکہ ان کے بدنام زمانہ اڈوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا تھا لیکن اُنکے اینٹی کرپشن میں جانے کے بعد معاشرے کے ناسور نئے سرے سے منظم ہوچکے ہیں اہلیان علاقہ ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی آئی جی ہزراہ رینج پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماڈل تھانہ۔میرپور کی حدود سے بلکہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کے خلاف عملی کاروائی کرتے ہوئے قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!