وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایبٹ آباد میں بارہ ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے:مشتاق غنی۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) پشاور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق آحمد غنی کی ملاقات کی ایبٹ آباد میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر کی خصوصی درخواست پر وزیر اعلی کا پہلے سے منظور شدہ ایبٹ آباد میڈیا کالونی کے لئے زمین کی فوری خریداری کے لئے ڈی سی ایبٹ آباد کو ضروری اقدامات کی ہدایت۔

وزیر اعلی نے ایبٹ آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے 250 کنال سرکاری زمین فراہم کرنے کے لئے سمری کی منظوری دیدی۔ وزیر اعلی کا ایبٹ آباد میں قبرستان کے لئے دس کروڑ روپے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ وزیر اعلی کا متعلقہ حکام کو ایبٹ آباد میں صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت سبزی منڈی اور بس اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے ٹی ایم اے کو 16 کروڑ روپے گرانٹ فراہم کرنے کے لئے ضروری کاروائی کی ہدایت۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد ایبٹ آباد کا دورہ کرکے 12 ارب روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کروں گا: وزیر اعلی کی بات چیت۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!