پولیس اہلکار ارشد تنولی قتل کیس: مقتول کی دوست لڑکی گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس اہلکار قتل کیس میں پیش رفت،پولیس نے مقتول کی دوست لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے قتل کا اعتراف کیا ہے۔واقعہ شادی کے اصرار کا شاخسانہ نکلا،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔تھانہ میرپور نے پولیس اہلکار ارشد تنولی کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر کے تھانہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 30 دسمبر کی رات تھانہ میرپور کی حدود میں قائم نجی ہوٹل میں پولیس اہلکار ارشد تنولی جو کہ تھانہ کینٹ میں تعینات تھا کی لاش برآمد ہوئی جس پر مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 پی پی سی مقدمہ درج کیا گیا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتار کے سلسلے میں دوران تفتیش سی سی ٹی کیمرہ جات سمیت دیگر ذرائع سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمہ ش عرف شینہ سکنہ ایبٹ آباد کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے قتل کا اعتراف کیا ہے جسے عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے واقعہ شادی کے معاملے پر اختلاف و رنجش پر پیش آیا۔ ملزمہ نے موقع پا کر مقتول کے ذاتی پستول سے فائر کر کے قتل کیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش بھی جاری ہے۔جب کہ شبہ میں ہوٹل منیجر سمیت دیگر چار افراد کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس اہلکار کی مذکورہ لڑکی سے گزشتہ چار برس سے دوستی تھی۔مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔لڑکی نے شادی کے اصرار پر قتل کیا مذید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!