جیپ کا ساتھ دینے والے ٹولے نے سردار مہتاب کو بھی نقصان پہنچایا: مرتضی جاوید عباسی۔

ایبٹ آباد:ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ سردار مہتاب احمد خان اور مسلم لیگ ن کی سیاست کو اسی ٹولہ نے نقصان پہنچایا ہے جو آج متحرک نظر آتے ہیں۔پارٹی کو نقصان پہنچانے والے گروپ کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ باز رہیں یہ وہ ہی لوگ ہیں جھنوں 2018کے الیکشن میں جیپ کاساتھ دیا ہے اور پارٹی مخالف کمپین کرتے رہے ہیں پارٹی کواور قائد مسلم لیگ ن کے نظریہ کو نقصان پہنچانے میں ان لوگوں کا کردار رہا ہے۔

مرتضی جاوید عباسی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کو فروغ دیا ہے پارٹی کو کسی کے گھر کی لونڈی نہیں بننے دیں گے جو مفادات کی سیاست کرتے ہیں ان لوگوں کی مسلم لیگ میں کوئی جگہ نہیں اب فیصلے ورکرز کی مشاورت اور انکی مرضی کے مطابق ہوں گے۔انھوں نے کہا چند اشخاص کے ٹولے کو وارننگ کرتا ہوں کہ وہ پارٹی پالیسی کے تحت چلیں بصورت دیگر انکے خلاف پارٹی دستور کے مطابق کاروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!