ایمپائرروڈسے منی اڈے اورتجاوزات کا خاتمہ کیاجائے: صدرایمپائرروڈصدام جدون۔

ایبٹ آباد (حمداللہ خان سے)ایبٹ آبادایمپائر روڈ تجاوزات کے خلاف صدر صدام خان جدون میدان میں اتر آے روڈ سے منی اڈے تجاوازات سمیت ریڑھی بانوں کو ہٹانے کا فیصلہ ایمپائر روڈ کے صدر صدام خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے ایمپائر روڈ پہ تجاوزات کی وجہ سے روڈ پہ خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنہ ھے خصوصن خواتین ازیت کا شکار ہیں اور خواتین کو خریداری میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں امپائر روڈ پہ منی اڈے اور ریڑھی بانوں نے روڈ کو نو گو ایریا بنایا ہوا ھے۔

خواتین کی ضرورت کی اشیا کی زیادہ دکانیں ہونے کی وجہ سے خواتین کی طرف سے شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں کسی صورت ایمپائر روڈ پہ تجاوزات نہیں چھوڑے گے اور منی اڈے کا بھی خاتمہ کیا جائے گا جس سلسلے میں ایس پی ٹریفک وارڈرن طارق محمود سے امپائر روڈ کے تاجروں کے ہمراہ ملاقات کریں گے اور امپائر روڈ پہ جگہ جگہ قائم منی اڈوں کا خاتمہ کیا جائے گا ایس پی ٹریفک وارڈرن سے مل کے امپائر روڈ پہ گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کرایا جائے گا۔ صدام جدون کا کہنا تھا کے روڈ پہ غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جس کا ازالہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!