کمشنر نے ہزارہ کے ٹرانسپورٹروں کو سرخ جھنڈی دکھادی۔

تناول(جہانگیر شاہ سے)ہزارہ کے ٹرانسپورٹر کی یونین کے ذمہ داران کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے ٹرنسپورٹروں کو لائحق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ذرائع کے مطابق ھزارہ کے ٹرنسپورٹروں نے قاضی فاروق چیئرمین ٹرانسپورٹ ہزارہ رینج کی قیادت میں کمشنر ھزارہ سے ملاقات کی ملاقات میں ھزارہ کے ٹرنسپورٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایبٹ آباد اور دیگراضلاع۔کوہستان۔مانسہرہ۔بٹگرام۔اوگی۔ہری پور۔سے نمائندہ گان ٹرانسپورٹ صدر۔سیکرٹری حضرات نے کمشنر ہزارہ سے ملاقات کی۔جن کا مطالبہ تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چلایا جائے۔نجی ٹرانسپورٹ چل رہی ہے۔اور اپنی مرضی کے کرائے وصول کر رہے ہیں۔ہماری گاڑیاں نہیں چل رہی۔انکو بھی چلانے کا حکم دیا جائے کیونکہ ھزارہ کے ٹرانسپورٹر کورونا وبا کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں ٹرانسپورٹ سے وابستہ لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔کمشنر ھزارہ ظہیرالسلام نے ٹرانسپوٹر برادری کو یقین دہانی کرائی۔پبلک ٹرانسپورٹ کا کھولنا حکومت وقت کا کام ہے۔اس سلسلے میں کیبنٹ کا اجلاس ہو گا۔اور sop کے اوپر ایک لائحہ عمل احتیاطی تدابیر کی ہدایات کیمطابق ترتیب دے کر ٹرانسپورٹ کھولنے کی جلد از جلد یقین دہانی کرائی۔اور کہا کہ گورنمنٹ جلد ہی آپکے اس مسلئے پر کوئی لائحہ عمل طے کرکے اس مسلئے کو کرنے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!