ایبٹ آباد‘گاؤں مگری ترلی میں دوبیواؤں کے گھروں کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) گاؤں مگری ترلی میں دوبیواؤں کے گھروں کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں مگری ترلی کی رہائشی سفینہ بی بی بیوہ مراد کی کوئی اولاد نرینہ نہیں ہے۔ ایک فوتگی کے سلسلے میں سفینہ بی بی قریب کے گھر میں موجود تھی کہ رات ایک بجے نامعلوم چور اس کے گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود 75000 روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس دوران چوروں نے فوتگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوہ محمد رفیق کے گھر میں گھس گئے اور وہاں سے بھی نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری کی اطلاع مقامی تھانہ حویلیاں میں دی گئی۔ لیکن پولیس نے نہ تو متاثرہ بیواؤں کی رپورٹ لکھی اور نہ ہی مزید کوئی کارروائی عمل میں لائی۔ متاثرہ خواتین نے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخواہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گھر میں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور ہماری چوری برآمد کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!