تحصیل چیئر مین اور ویلج نیبرہڈ چیئرمین مشاہیر سے محروم۔

ویلج اور نیبر ہڈ چیئر مین کو 30، تحصیل چیئر مین کو 40 ہزار 7 میئروں کو 50 ہزار تنخواہ دینے کے اعلان کو ایک برس ہو گیا۔
وی سی این سی چیئر مین کو 5 ہزار تحصیل چیئر مین اور میئر کو 10 ہزار دفتری اخراجات ادا کئے جانے تھے سالانہ 1 ارب 47 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے تھے۔
بلدیاتی نمائندے مشاہرہ اخراجات اور فنڈز کی راہ دیکھتے رہ گئے۔
پشاور (جنرل رپورٹر) صوبے کے بلدیاتی نمائندگان کیلئے صوبائی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد مشاہرہ کی مد میں ایک ارب 47 کروڑ روپے سالانہ کی منظوری کے بعد ویلج کونسل اور میجر ہڈ کونسل کے چیئر مین کو ماہانہ 30 ہزار روپے ملنے کے اعلان کو ایک برس بیت گیا سرکاری دستاویزات کے مطابق دفتری اخراجات کیلئے 5 سے 10 ہزار روپے اس کے علاوہ مقرر کئے گئے تھے، محکمہ بلدیات کے حکام کے مطابق گزشتہ بلدیاتی نظام میں ویلج کونسل اور میجر ہڈ کونسلوں کے ناظمین کو ماہانہ 20 ہزار روپے ملتے تھے حکام کے مطابق تحصیل چیئر مین کو ماہانہ 40 ہزار اور انٹرٹینمنٹ الاؤنس کی مد میں ماہانہ 10 ہزار روپے ملیں گئے 7 ڈویژنل اضلاع سوات پشاور ڈیرہ مردان ہزارہ بنوں ملاکنڈ کے میئر کو ماہانہ 50 ہزار تک مشاہرہ اور 20 ہزار تک دفتری اخراجات کے لئے ملیں گئے یہ اعلان گزشتہ برس ستمبر میں کیا گیا تھا تا ہم اب تک کسی بلدیاتی نمائندے کو مشاہرہ ملا ہے اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی فنڈ ز جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!