ہزارہ ڈویژن کے قومی و صوبائی حلقوں کے انتخابی نتائج۔

این اے پندرہ پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہزادہ گستاسپ سے ہار گئے۔ مقابلہ ہری پورسے عمر ایوب خان کامیاب۔
ہری پور سے صوبائی اسمبلی کی تین سیٹوں پر اکبر ایوب ارشد ایوب اور ملک عدیل اقبال نے مد مقابل کو پیچھے چھوڑ دیا۔این اے چودہ مانسہرہ سے سلیم عمران خان،این اے 16 ایبٹ آباد سے علی اصغرخان،این اے 17 سے علیخان جدون کامیاب۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ہزارہ ڈویژن کے سات میں سے تین اضلاع ہری پور،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی امیدواروں کامیاب ہو گئے۔ ہری پور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر پولنگ ہوئی حتمی نتائج کے مطابق ہری پور سے 1 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد پی ٹی آئی امیدواروں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے بابر نواز خان ہار گئے ہیں۔حلقہ پی کے 46 سے پی ٹی آئی امید وارا کبرایوب خان کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل قاضی اسد کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ حلقہ پی کے 47 سے پی ٹی آئی کے ارشد ایوب خان کامیاب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل راجہ فیصل زمان ناکام رہے۔جبکہ حلقہ پی کے 48 غازی سے ملک عدیل اقبال نے کامیابی حاصل کرلی۔ان کے مدمقابل گوہر نواز خان اور صاحبزادہ حامد شاہ تھے۔ خان برادران اور ملک عدیل اقبال کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کامیابی پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
مانسہرہ کی ایک قومی اور چار صوبائی حلقوں پر غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 37 پر بابر سلیم سواتی اور پی کے 38 پر زاہد چن زیب کامیاب ہوئے ہیں۔ این اے 15 پرن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور پی ٹی آئی کے شہزادہ گستاسپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ کے بعد میاں نواز شریف ہار گئے۔ پی کے 37 میں بابر سلیم سواتی،پی کے 38 پر پی ٹی آئی کے زاہد چن زیب،پی کے 36 پر منیر لغمانی،پی کے 40 پر عبدالشکور العمانی کامیاب ہو گئے ہیں۔ حتمی نتائج کے مطابق این اے 16 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے علی اصغرخان اسی طرح این اے 17 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی علی خان جدون بھاری لیڈ سے کامیاب ہو گئے ہیں۔تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہونے والے مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے علی اصغرخان کو مبارکباد دی ہے۔پی کے 45سے پی ٹی آئی کے مشتاق غنی، پی کے چوالیس سے پی ٹی آئی کے افتخار خان، پی کے 43سے پی ٹی آئی کے رجب علی عباسی، پی کے بیالیس سے نذیر عباسی کامیاب ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تین مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اورنگزیب نلو ٹھہ ناکام ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!