شہریارعباسی کے گھر میں گھس کردھمکیاں دینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

ایبٹ آباد: شہریارعباسی کے گھر میں گھس کردھمکیاں دینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ چند روز قبل تھانہ بکوٹ کی حدود میں واقع گاؤں بیروٹ میں موبائل فون چوری کرنے کے شبہ میں شہریار عباسی نامی نوجوان پر رحمت ولد عبدالقیوم، جمال ولد سفیر، عادل ولد رشید، مرجان ولد بابر، آفتاب ولد محمد صادق، افضال ولد افاق، حسن ولد ارخاب، احسن ولد ارخاب ساکنان بیروٹ نے بدترین تشدد کیا۔ اوراس کے مقعد میں سرخ مرچیں ڈال دیں۔ جس سے اس کی بڑی آنت شدید متاثر ہوئی اور وہ اس وقت تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے بعد تھانہ بکوٹ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروالیں۔ ذرائع کے مطابق عبوری ضمانتیں کروانے کے بعد بااثر ملزمان اتوار کی شام سات بجے شہریار عباسی کے گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کوراضی نامہ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گھر کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جس پر گلباز عباسی ولد محمد منظور کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں علت نمبر: 174 زیر دفعات 148/149، 506iii اور 452کے تحت ملزمان رحمت ولد عبدالقیوم، جمال ولد صغیر، عادل ولد رشید، فرمان ولد بابر، ارباب ولد محمد صادق، حسن، احسن ساکنان بیروٹ اور افضال ولد آفاق سکنہ دیول مری کو گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!