سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان گاڑیوں میں گیس کی جگہ ہوا بھرنے لگے۔

ایبٹ آباد:سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان گاڑیوں میں گیس کی جگہ ہوا بھرنے لگے۔ انتظامیہ کی کار کردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں قائم سی این جی سٹیشنوں کے مالکان پیسے کے پجاری بن گئے ہیں۔ سی این جی جس کا ریٹ فی کلو 138 روپے ہے۔ اتنی مہنگی گیس ہونے کے بعد اکثریتی گیس سٹیشنوں پر گاڑیوں میں گیس کی جگہ ہوا بھری جارہی ہے۔ بارہ سے پندرہ سو روپے میں فل ہونے والے سلنڈر میں پچاس فیصد سے زائد ہوا بھردی جاتی ہے۔ جس سے گاڑی بمشکل ایک سو کلومیٹر بھی نہیں چلتی اور گیس ختم ہو جاتی ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور متعلقہ محکموں کو ماہانہ بھتوں کے عوض کوئی بھی ادارہ ان سی این جی سٹیشنوں کو چیک نہیں کررہا۔ بہت سے لوگ اب مجبوراً اپنی گاڑیاں پٹرول پر چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!