سردارمہتاب اورمرتضیٰ جاوید عباسی میں مصالحت کیلئے تین رکنی کمیٹی کی ملاقاتیں۔

ایبٹ آباد: مسلم لیگ ضلع ایبٹ آباد کی بنائی گئی آرگنائزنگ کمیٹی اور اس کے بعد ضلع بھر باالخصوص سرکل بکوٹ میں پیدا ہونے والے کارکنان کے تحفظات اور سردار مہتاب خان اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے مابین خلش اور دوریوں کو دور کرنے کیلئے تین رکنی مصالحتی کمیٹی نے گزشتہ روزایبٹ آباد میں ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔اس ملاقات میں سرکل بکوٹ سے سینئر مسلم لیگی رہنماء سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راجہ ممتاز عباسی، سابق نائب ناظم ضیافت عارف ستی، فاروق احمد ریالی شریک تھے۔وفد نے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی سے درخواست کی کہ موجودہ اختلافات کو ختم کیا جائے، اور مل کر فیصلے کیے جائیں اور پارٹی کو تفریق، انشار اور سیاسی نقصان سے بچایا جائے، اس پر ممبر قومی اسمبلی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مصالحت کی بارہا مرتبہ کوششیں کیں۔اب بھی پارٹی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔یاد ریے اسی وفد میں سے ضیافت عارف ستی اور فاروق ریالی نے مصالحتی مشن پر ہی گزشتہ دنوں سردار مہتاب احمد خان عباسی سے ملاقات کر کے مصالحت کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!