بیسٹ وے سیمنٹ کی انتظامیہ نے ملازمین فارغ کردیئے۔بھوک ہڑتال کے چوتھے روزکئی ملازمین کی حالت غیرہوگئی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) ہری پور بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری حطار انتظامیہ کی بے حسی اور ملازمین کی جبری طور برطرفی کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین کی بھوک کے باعث حالت غیر ہوگئی جن کو ریسکیو 1122 نے موقعہ پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جس سے ان کی حالت قدر بہتر ہوئی تاہم احتجاجی مظاہرین نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا بیسٹ وے سیمنٹ انڈسٹری کی انظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود ملازمین کوبحال نہ کیا جس پر متاثرہ ملازمین نے دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال۔شروع کر دی ہے اور آج چوتھے روز بھی متاثرہ ملازمین نے دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری رکھی مگر فیکٹری کی انظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے دوسری طرف بھوک ہڑتال کے باعث متاثرہ ملازمین کی حالت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور اگر مذید ہڑتال جاری رہی تو ہلاکتوں کا خدشہ ہے ؔمگر اس کے باوجود بیسٹ وے انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمک پرقائم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!