لیڈی ہیلتھ ورکر کو راہزنی کے دوران لوٹنے والا ملزم شناخت پریڈ کے دوران گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)پولیو ڈیوٹی سے واپس گھر جانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ منصف آباد میں راہزنی کا واقع رونما ہوا۔ جس پر مدعیہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 382/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف، انچارج چوکی ٹی آئی پی رضوان خان اور دیگر تفتیشی سٹاف کو نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مقدمہ میں تفتیش کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ انچارج چوکی ٹی آئی پی، تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے عادی جرائم پیشہ اور مشتبہ گان کو تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کرنے کے ساتھ مدعیہ سے شناخت و تسلی بھی کرواتے رہے۔ دوران شناخت و تسلی مدعیہ نے ملزم حسنین سفیر ولد محمد سفیر سکنہ بانڈی بریلہ کو مقدمہ میں نامزد کیا۔ جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی سٹاف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!