خراب راستہ:گورنمنٹ گرلزہائی سکول نملی میرا کی ٹیچرز اور طالبات کی آئے روز ٹانگیں اور پاؤں ٹوٹنے لگے۔

School Girls

ایبٹ آباد:یونین کونسل نملی میرا میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نملی میرا کا رستہ بچیوں اور اور ٹیچرز کے لئے وبال جان بن گیا رستہ ٹھیک نہ ہونے کے باعث سکول ٹیچر گر کر شدید زخمی ٹانگ اور پاؤں ٹوٹ گیا ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے سکول کا راستہ پختہ کرنے کی اپیل۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں یونین کونسل نملی میرا میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی مسماۃ ع نامی ٹیچر بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے سکول جا رہی تھی کہ سکول کو جانے والا راستہ دشوارگزار اور کچا ہونے کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں مسماۃ ع کی ٹانگ اور پاؤں ٹوٹ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چارپائی پر ڈال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جسے بعد ازاں علاج کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اگر یونین کونسل نمل میرا کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو نملی میرا گاؤں کا شمار پڑھے لکھے دیا تو میں ہوتا ہے۔

ماضی میں اسی گاؤں سے پاکستان پر حکومت کرنے والے وزراء اور عدلیہ میں ایک اعلی مقام رکھنے والے چیف جسٹس جیسی ہستیاں بھی اسی گاؤں سے ہی رہ چکے ہیں مگر اتنا کچھ ہونے کے باوجود افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس گاؤں کی ترقی کے بارے میں کسی نے نہ سوچا ہماری پھولوں جیسی بچیاں کس قسم کے دشوار گزار راستوں سے ہو کر اپنے سکول میں علم جیسی روشنی سے روشناز ہو رہی ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طرف جانے والے راستے کی دونوں اطراف سے دیکھا جائے تو وہاں انسان تو دور کی بات جانور بھی نہیں چل سکتا نملی میرا سے عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے منتخب نمائندوں نے بھی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کو جانے والے رستے کے بارے میں نہ سوچا کہ ہماری بچیاں کیسے دشوار گزار رستے سے ہو کر سکول جاتی ہیں؟

سکول میں بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے والی ٹیچرز نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے سکول کے رستے کو تعمیر کرنا چاہا تو وہاں کسی نے بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا اہلیان علاقہ سمیت اسکول ٹیچرز کا ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ خدارا فلم فور سکول کو جانے والے رستے کو تعمیر کیا جائے تاکہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے آج اگر اس دشوار گزار رستے پر گرنے کے باعث ٹیچر کی ٹانگ اور پاؤں ٹوٹ سکتا ہے تو خدانخواستہ گرنے کسی بچی کی موت واقع بھی ہو سکتی ہے لہذا اس رستے کو فلفور تعمیر کیا جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!