گوجرہ پل کے قریب کیری ڈبہ کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دوبچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق،چھ زخمی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) تھانہ پھلڑہ کی حدود پڑھنہ روڈ پر گوجرہ پل کے قریب کیری ڈبہ کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دوبچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ چھ فراد زخمی ہو گئے ہیں اتوار کے روز لساں سے مانسہرہ جانے والا کیری ڈبہ نمبر GTC7774 گوجرہ پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ھو کر گہری کھائی میں جاگری۔کیری ڈبہ کے اس حادثہ میں میں کیری میں سوارآٹھ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ھو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماہ کابچہ ارخم ولدسرفراز ایک سالہ آیان ولدعلی اکبر۔ ڈرائیور وزیرمحمدولد دوست محمد۔فریدہ بی بی زوجہ ارشد۔محمدایازولدعلی بہادرساکنان ناڑہ ڈوگہ۔شاھین بی بی زوجہ سرفراز۔مسمات نگینہ زوجہ اسدساکنہ لساں ٹھکرال۔محمدپرویزولدخواج محمد ساکنہ بٹنگی شامل ھیں۔

جبکہ زخمیوں میں امجدولد نورحسین۔شہنازبی بی زوجہ امجد۔آنایہ بی بی دخترامجد۔ سرفرازولدخواج محمد۔علی ولدامجد۔ارسلان ولدامجد ساکنان چھاڑشامل ھیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ھی تھانہ پھلڑہ پولیس مقامی افراداورریسکیو 1122کے اہلکارفوری موقع پر پہنچے۔جنھوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایا۔جہاں سے جاں بحق افراد کی نعشیں وارثاء کے حوالے کر دی گئیں۔جبکہ تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!