محبت کی شادی کیلئے رشتہ مانگنے کیلئے آنیوالی ماں کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)خانپور رشتہ تنازعہ۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکے کی فیملی کو گھر بلا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ تھانہ خانپور کی حدود جنڈیال میں ایچ آئی ٹی کے رہائشی محمد علی اسکی والدہ مسماۃ شمیم بی بی اور بھائی حسن کے ہمراہ جنڈیال میں رہائش پذیر کرایہ دار مظہر، قیوم اور وحید کے گھر رشتہ لے کر آئے جنہیں مبینہ طور پر ملزمان نے درجنوں گولیاں مار کر چھلنی کر دیا۔حسن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ مقتول کے والد شفیق کے مطابق رشتہ پسند کا تھا، لڑکا اور لڑکی راضی تھے۔ہم نے دونوں خاندانوں کی عزت بچانے کیلئے رشتہ بھیجا مگر اس کے باوجود ہماری فیملی کو گھر بلا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔میرے دوسرے بیٹے حسن پر بھی فائرنگ کی گئی۔جس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔محمد شفیق نے روتے ہوئے پولیس کو انصاف کی دہائی دی۔تھانہ خانپور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکے ذریعے لاشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایم کیوہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!