مذہبی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس۔ توہین قرآن کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد جیل میں قیدی کی قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ پر مقدمہ کی پیش رفت کے لئے مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کا مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں مقدمہ کی پیروی اور انتظامیہ سے رابطہ کاری کے لئے متفقہ طور 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پیر سید کمال حسین شاہ،جمعیت علماء اسلام،تحریک لبیک پاکستان، تحفظ ناموس رسالت،اہلسنت والجماعت،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردارشاہنواز، جنرل سیکرٹری سجادجدون،منہاج القرآن،تنظیم المدارس، کے علاوہ جید علماء کرام بھی شریک تھے اجلاس میں نامزد ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے مشاورت کی گئی اور متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

منگل کے روز مرکزی جامع مسجد میں ہونے والے آل پارٹیز اجلاس میں ملکپورہ جیل میں ہونے والے سانحہ پر مذمت کی اور نامزد ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلانے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں مفتی عبدالواجد،پیر سید کمال حسین شاہ،مولانا انیس الرحمن،مولانا صدیق شریفی،مولانا حبیب الرحمن،وقار خان جدون،ساجد اعوان،حاجی نواز خان، مفتی جعفر طیار اعوان،سردار شاہنواز،سجاد خان،ثاقب خان جدون،مولانا سرفراز فاروقی اور دیگر نے خطاب کیا،اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ گواہان کے فوری 164کے بیانات لئے جائیں، اجلاس میں متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد پر غیر متزلزل طور پر اعتماد کا اظہار کیا اور مقدمہ کی پیروی میں مذاکراتی کمیٹی کیاراکین کواختیار دیا گیا،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کا کہنا تھا کہ اس کیس کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے،اجلاس میں کیس کی پیروی کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،پیر سید کمال حسین شاہ،ثاقب خان،سردار شاہنواز،سجاد خان۔جدون،وقار خان جدون،حاجی نواز خان شامل ہیں، پہلے سے قائم 12رکنی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دیتے ہوئے توسیع کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!