ہری پور یونیورسٹی اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)ہری پور یونیورسٹی میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجو یکجہتی کشمیر کو حوالہ سے منائے گئے ہفتہ کشمیر کے سلسلہ کی آخری تقریب کشمیر کانفرنس تھی تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تھے تقریب میں وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور ان کے ساتھ یونیورسٹی کے ڈینز، اساتذہ اور رجسٹرار شریک ہوئے تقریب میں ان کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ممبر سینیٹ ہری پور یونیورسٹی ارشد ایوب خان ممبر سینڈیکیٹ جسٹس ریتائرڈ نثار حسین خان اور ہری پور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر امجد چغتائی اور دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی کانفرنس کے آغاز سے پہلے مہمانوں نے یونیورسٹی کی گرین گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائیاس مہم کے تحت اس سے قبل ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ نیاز، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے بھی پودے لگائے تھیتقریب میں صدر آزاد کشمیر نیہری پور یونیورسٹی میں کشمیر ڈیسک کا افتتاح کیااس ڈیسک کے تحت مسئلہ کشمیر سے متعلق تعلیمی و تحقیقی میدان میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پراجیکٹس کیے جائیں گیاس کے علاوہ آج کی تقریب کی ایک اور خصوصی بات یہ تھی کہ ہری پور یونیورسٹی اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

جس کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے اشتراک سے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں مختلف پراجیکٹس کیے جائیں گیپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسرانوارالحسن گیلانی نے سب سے پہلے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر، وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی ارشد ایوب خان اور تمام شرکاء کا دلی شکریہ ادا کیااس کے علاوہ انہوں نے مقامی سیاسی قیادت، انتظامیہ، سول سوسائٹی اور میڈیا کا بھی شکریہ اد کیا جن کے بھر پور تعاون سے ہری پور یونیورسٹی آج دن دونی اور رات چوگنی ترقی کررہی ہے۔ کشمیر اورآج کی تقریب کے حوالہ سی انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے وائس چانسلر کے آفس کا چارج سنبھالا تو انہوں نے کشمیر اورمسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر یونیورسٹی کی پالیسی کا حصہ بنایا ہیجس میں یونیورسٹی کے داخلوں اورتحقیقی کاموں میں ماہرین کی تعیناتی اور باہمی مفاہمت کی یاداشتوں میں کشمیر کو قابل ذکر حصہ دیا جانا اس یونیورسٹی کی پالیسی کا حصہ ہے اور ان شاء اللہ رہے گاوائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ آج کا دن ان کے لیے بہت یادگار ہے کیونکہ وہ خود ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں اور یہاں کے سٹاف اور طلباء کے ساتھ ان کا بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں انہوں نے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین ایم او یو کو ایک بہترین نکتہ ء آغاز قرار دیا اور اس حوالہ سے انہوں نے اپنی یونیورسٹی کے ریسورسز کو مکمل فراخدلی سے پیش کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو آج کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی اورشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوش قسمتی رہی ہے کہ وہ پاکستان کی وزارت خارجہ سے منسلک رہے ہیں جہاں انہیں امریکہ چائنہ اور اوقوام متحدہ میں پاکستان کا سفیر رہنے کا اعزاز حاصل رہاانہوں نے بڑی خوبصورتی سیکشمیر، مسئلہء کشمیر اور پاکستان اور پاکستان کو دشمنوں کی ریشہ دوانیوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے براہ راست تجربات کی روشنی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو اپنے پلے باندھ لیں کہ پاکستان دنیا میں ایک بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے اور بین الاقوامی برادری عالمی معاملات میں پاکستان کو شامل کیے بغیر کوئی فیصلہ نہ کرتی ہے اور نہ کرسکتی ہیانہوں نے یہ بھی کہا کہ آج آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوا م کشمیر معاملہ میں اپنا وقت یا وسائل دیرہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنا خون پیش کررہی ہیمقبوضہ کشمیر کی عوام گزشتہ چوہتر برس سے صرف اپنی بقا کی نہیں بلکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی تکمیل کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں انہوں نے بھارت کا پاکستان پر حملہ نہ کرنے کی پہلی وجہ پاکستان کی بہترین پیشہ ور فوج اس کی ایٹمی صلاحیت اور دوسری وجہ کشمیری عوام کی تحریک مزاہمت کو قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی تکالیف کی بنیادی وجہ ان کا مسلمان ہونا ہے۔ اور جو مسلمان ہے وہ کشمیر جہاد کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!