سردار ارم یاسر کپتان ہزارہ ریجن عمران خان کے مشن ومنشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: مشتاق غنی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کا عمران ٹائیگرز ہزارہ ریجن کے دفتر کا دورہ، کپتان ہزارہ ڈویژن سردار ارم یاسر عباسی، کنزہ تنولی عمارہ خان، فوزیہ الطاف، سمیت کپتان محسن خانخیل، جنید خان و دیگر عہدیداروں کی جانب سے اسپیکر مشتاق احمد غنی کا شاندار استقبال اور عمران ٹائیگرز کے مشن و منشور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ عمران ٹائیگرز کپتان کا سنجیدہ لیڈر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے تحریک انصاف کے قائد نے دھاندلی اور ووٹ چوری کی روک تھام کے لیے عمران ٹائیگرز کا قیام عمل میں لایا تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے عمران ٹائیگرز کے تربیت یافتہ پولنگ اسٹاف خوش آئند ثابت ہو گا ہزارہ ڈویژن کے طول و عرض میں عمران ٹائیگرز پولنگ ڈے کے حوالے سے اپنا بھرپور کرداد ادا کریں گے۔

سردار ارم یاسر کپتان ہزارہ ریجن عمران خان کے مشن ومنشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے آج عمران ٹائیگرز کے ویژن اور بریفنگ سے لگتا ہے کہ عمران ٹائیگرز تمام تنظیموں۔کے ساتھ مل کر پاکستانی تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی اور ووٹوں کی چوری کے حوالے سے روک تھام میں کلیدی پلاننگ ہے جو پارٹی امیدواروں کے لیے آکسیجن ہیں، اس موقع ہر عمران ٹائیگرز ہزارہ کپتان محسن خان خیل اور ارم یاسر عباسی عمران ٹائیگرز ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد فوزیہ اقبال کنزا تنولی اور میلز میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد عمران ٹائیگرز احسان جدون عبداللہ پی کے 40 سے کپتان چودھری اورنگزیب اور چوہدری بابر اور پی کے 39کے کپتان کاشف عباسی اور پی کے 41 سے کپتان جنید خان جدون، عمر مشتاق تنولی کپتان 42 ایبٹ آباد سمیت فوزیہ الطاف کپتان ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد، عمارہ خان کپتان 42 سمیت دیگر سیکٹر کپتان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!