پٹواری ڈومیسائل پر دستخط کے تین سو سے پانچ سو وصول کرنے لگے۔

محکمہ مال تحصیل غازی کے پٹواری ڈومیسائل دستخط کے 300/500وصول کرنا شروع کردئے۔صاحب بہادر چارپائی پر لیٹ کر دستخط فرماتے ہیں اور فی ڈومیسائل وصولی کرتے ہیں ہری پور کی تحصیل غازی کے پسماندہ علاقہ علاقے پٹواری کے رشوت خوری، ظلم و زیادتی کے خلاف پھٹ پڑے۔ ڈومیسائل سائن کرنے لئے 300 روپے گورنمٹ ٹیکس وصول کیے جانے لگا پٹواری فخر نواز جو کہ ویلیج کونسل۔کالی لاڑ یونین کونسل امازئی تحصیل غازی میں ڈومیسائل کے دستخط وتصدیق کے نام پر وصولی کرنے لگا اوردیدہ دلیری سے رسیدیں بھی بنا کر دی جانے لگی۔

اہلیان چڑؤائی آمازئی پٹواری کی رشوت خوری سے عاجز آ گئے۔ڈومیسائل سائن کے تین سو سے پانچ سو تک رقم کی وصولی رشوت کی مد میں لی جانے لگی۔عوام نے ڈپٹی کمشنر ہریپور سے پٹواری کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کر لیا۔ تحصیل غازی کے یوسی ناڑہ آمازئی کے گاؤں چڑوائی آمازئی کا دورہ گزشتہ روز پٹواری فخر نواز نے کیا گاؤں کے حجرہ میں ڈومیسائل کے کاغذات پر سائن کرتے ہوئے غریب رہائشیوں سے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نے ڈومیسائل سائن پر تین سو روپے ٹیکس عائد کیا ہے فی ڈومیسائل سائن کے تین سو روپے لیے جائے گے جس کا رسید دیا جائے گا جو فرضی رسید تھا جو پاکستان گورنمنٹ سے جاری شدہ نہیں تھا چڑؤائی آمازئی کے رہائشیوں نے بتایا کہ پٹوای نے ایک سائن کے بدلے ہم سے فی ڈومیسائل 300 روپے تک وصول کیے۔پٹواری نے رشوت وصولی پیسے کو ٹیکس کا نام دیا اہلیان چڑوائی آمازئی ڈپٹی کمشنر ہریپور سے مطالبہ کرتے ہے کہ فوری انکوائری کر کے متعلقہ رشوت خوری میں ملوث پٹواری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!