نواں شہر‘چودہ سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کرنیوالا دوساتھیوں سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ نواں شہر کی کاروائی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم دو سہولت کاروں سمیت ایک سہولت کار کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری،اس ضمن میں گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ صابر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز نواں شہر محلہ خلیل زئی کے رہائشی امجد حسین نے تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ(ع) جو کہ گورنمٹ ہائی سکول نواں شہر میں آٹھویں جماعت کی میں کچھ طلباء ہے کی گزشتہ عرصہ سے اُس کی دھمتوڑ کے رہائشی رزاول کے ساتھ دوستی چلی آ رہی تھی،

جس پر مورخہ 8 جون کو میری وہ گھر سے سکول گئی تو اسی دوران رزاول اپنے تین دوستوں ایک موٹرکار پر سکول کے پاس آیا اور مسماۃع(ع) گھومنے پھرنے کی غرض سے گاڑی میں بیٹھا ساتھ ٹھنڈیانی کی طرف لے گیا اور ویرانے میں لے جا کر اپنے دوستوں کو گاڑی سے اتار کر رزاول نے لڑکی کی مرضی کے خلاف جنسی زیادتی کی اور پھر اُسے واپس نواں شہر میں اتار کر چلا گیا جس کے بعد مسماۃ (ع) نے گھر میں کسی کو اس واقع کے بارے میں نہیں بتایا جس پر مورخہ 10/6 کو لڑکی کی والد کو سارے واقع کا علم ہوا تو والدہ نے والد کو سارے واقع سے آگاہ کیا تو لڑکی کے والد نے تھانہ نواں شہر میں رزاول سمیت تین نامعلوم سہولت کار دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی جس پر گزشتہ روز نو شہر پولیس نے ڈی ایس پی میرپور کیڈٹ صابر اور ایس ایچ او نوشہرہ کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی عمل میں ہوئے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم رزاول کو دو سہولت کاروں فیضان،کاوش سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جنہوں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کلیاں جی نہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایک اور سہولت کار شاکر کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!